ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: محمد حفیظ کو آئی سی سی نے پاکستان کا سفیر مقرر کردیا

Muhmmad Hafeez
کیپشن: Muhmmad Hafeez
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا ہے۔

سابق کپتان محمد حفیظ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے شرکت کرنے کے لیے آسٹریلیا روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ   پاکستان ٹیم کے سڈنی اور ایڈیلیڈ کے میچز کے دوران آئی سی سی کے مہمان ہوں گے۔

سابق کپتان نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ' میں آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا سفیر مقرر کیے جانے پر کافی خوش ہوں'۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی نے میری خدمات کو سراہا، کوشش ہوگی کہ میں اپنی تجاویز سے کرکٹ کو مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرسکوں۔