ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کےکارکنان نے لانگ مارچ کے لیے غلیلیں خرید لیں۔
پی ٹی آئی کے ضلعی صدر اور سابق ضلع ناظم ارباب عاصم اور دیگر کارکنان نے سیکڑوں غلیلیں مقامی مارکیٹ سے خریدیں۔ ارباب عاصم کا کہنا ہے کہ پچھلی دفعہ مارچ میں اٹک کے مقام پر روکنے پر غلیل کا استعمال کیا تھا، اس سے پولیس نفری پیچھے چلی گئی تھی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہےکہ اب بھی اگر غیر قانونی طریقے سے راستہ روکا گیا تو اپنے دفاع کے لیے غلیل استعمال کریں گے ۔