(جنید ریاض)لاہور بورڈ نے میٹرک سپیشل امتحان کے لئےداخلہ جمع کروانے کی تاریخ میں 5 نومبر تک توسیع کردی۔
لاہور بورڈ نےمیٹرک سپیشل امتحان کے لئے داخلہ جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے نئی تاریخ جاری کی ہے،اب امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 5 نومبر تک داخلہ فارم جمع کروا سکیں گے۔
ڈبل فیس کے ساتھ 12 نومبر اور ٹرپل فیس کے ساتھ 19 نومبر تک داخلہ جمع کروایا جاسکے گا۔ میٹرک سپیشل امتحان 11 دسمبر سے لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کےسپیشل امتحانات کے لئے تاریخ میں1ہفتہ کی توسیع کی ہے،انٹرمیڈیٹ سپیشل امتحان کا آغاز 27 نومبر سے ہوگا۔
لاہور تعلیمی بورڈ نےمیٹر ک کے نتایج کا اعلان کیا تھا، امتحان میں 2لاکھ 92 ہزار 8 سو 36 طلبہ شریک ہوئے تھے، ان میں سے 2 لاکھ 88 ہزار چھ سو سترہ طلبہ کامیاب قرار پائے، صرف غیر حاضر طلبا کو فیل قرار دیا گیا۔
چیئر مین بورڈ لاہور کا کہناتھا کہ میٹرک امتحان میں کامیابی کا تناسب 98.92 فیصد رہا،60 ہزار 692 طلباء نے اے پلس گریڈ، 26 ہزار 228 طلباء اے گریڈ میں کامیاب بی گریڈ میں 31 ہزار 914 طلباء اور 44 ہزار 557 طلباء سی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔
چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر مرزا حبیب علی کا کہنا تھا کہ سپیشل امتحان غیرحاضر اورنمبروں سےناخوش طلبہ دےسکیں گے۔