(ویب ڈیسک)بچے کبھی کبھی سب سے خوبصورت کام کرجاتے ہیں اور ان میں یہ صلاحیت پائی جاتی ہے کہ وہ کسی کے بھی دن کو فوری طور پر روشن کر سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک بچی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ آن لائن وائرل ہونے والے کلپ میں ننھی بچی کی حیرانی کا اظہار اس وقت ہوا جب اسے احساس ہوا کہ اس کے تو بال نہیں ہیں۔ بچی کے مضحکہ خیز ردعمل نے انٹرنیٹ پر خوش کن تاثر چھوڑا ہے۔
مختصر ویڈیو میں، بچی فرش پر اپنے کتے کے ساتھ کھیل رہی تھی، اچانک وہ اپنی ماں کے سر کو چھو گیا جو اس کے قریب ہی لیٹی ہوئی تھی۔ لڑکی نے پھر اپنی ماں کے بالوں کا ایک پٹا اٹھایا اور کچھ دیر اسے حیرت سے دیکھتی رہی۔ پھر فوراً ہی بچے کا ہاتھ اس کے اپنے سر کے اوپر چلا گیا اور اسے معلوم ہوا کہ اس کے سر پر بال نہیں ہیں۔
View this post on Instagram
بچے کا یہ حیران کن ردعمل کیمرے کی آنکھ میں قید ہو گیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جسے صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہےاور بڑی تعداد میں صارفین اپنے کمنٹس دے رہے ہیں۔