جب جنگلی سُوروں نے ہم پر حملہ کیا تو لوگ ہمارا تماشا دیکھتے رہے، شکیرا

Shakira
کیپشن: Shakira
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ٹاپ اسٹار کولمبین پاپ گلوکارہ شکیرا نے کہاہے کہ جنگلی سُوروں نے  ان پر اور ان کے بچے پر حملہ کیا تو موقع پر موجود لوگ تماشا دیکھتے رہے کسی نے مدد کی کوشش نہیں کی ۔

تفصیلات کے مطابق  گذشتہ ماہ گلوکارہ شکیرا اسپین کے شہر بارسلونا میں ایک پارک میں اپنے آٹھ سالہ بیٹے میلان کے ہمراہ چہل قدمی کر رہی تھیں کہ اچانک دو جنگلی سُور ان پر حملہ آور ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ، سُور میرا ہینڈ بیگ چھیننے کی کوشش کرتے رہے تاہم میں نے ایسا ہونے نہیں دیا۔متاثرہ ہینڈ بیگ دکھاتے ہوئے شکیرا نے بتایا کہ اس میں موبائل بھی موجود تھا، جنگلی سُوروں نے ہینڈ بیگ خراب کر دیا۔

انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں شکیرا نے بیٹے میلان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میلان بتاؤ سُوروں نے ہم پر حملہ کیا اور کیسے آپ کی ممی (والدہ) نے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔‘
واکا واکا گرل‘ شکیرا نے 8 سال کی عمر میں گانا لکھا اور 13 سال کی عمر میں پہلا گانا ریکارڈ کرایا۔ شکیرا 2010ء میں اپنے گانے ’واکا واکا‘ کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر