(سعید احمد)سعودی ائیرلائن فلائی ناز نے لاہور کے لیے سستا کرایہ متعارف کروا دیا،سعودی عرب سے لاہور آنے والے مسافر فائدہ اٹھا سکیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ائیرلائن فلائی ناز نے لاہور کے لیے سستا کرایہ متعارف کروا یاہے۔ فلائی ناز نے دمام سے لاہور کا یک طرفہ کرایہ 31ہزار 280 روپے مقرر کیا ہے۔سعودی عرب سے لاہور آنے والے مسافر اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
فلائی ناز دمام سے لاہور ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرے گا۔اس سے قبل فلائی ناز نے ریاض سے لاہور کا یک طرفہ کرایہ 36ہزار 800 روپے متعارف کروایا تھا۔