مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کیلئے بھارت کا نیا ہتھکنڈا

India trying to crush Kashmiries
کیپشن: Occupied Kashmir
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) : مقبوضہ کشمیر کی رہنما اور سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو ظلم  و زیادتی اور ریاستی جبر کا نشانہ بنانے کے لئے پہلے سے موجود ایجنسیوں  سی بی آئی ، این آئی اے ، ای ڈی اور انسداد دہشت گردی قوانین کو کافی نہیں سمجھا گیا جو ایک اور ایجنسی سٹیٹ انوسٹی گیٹنگ ایجنسی کھڑی کردی گئی۔

  ا ن کا کہنا تھا  کشمیری پہلے سے ہی ریاستی جبر کا شکار ہیں اور اب اس ایجنسی کے قیام سے ان کا جینا مزید دوبھر ہو  جائے گا۔  ذہن نشین رہے  کہ بھارت کی مرکزی حکومت نے انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت تفتیش و تحقیق کے لئے مقبوضہ کشمیر میں  ایس آئی اے ( اسٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی) کے قیام کا اعلان کیا ہے جو این آئی اے اور دیگر وفاقی تحقیقاتی ایجنسیوں سے مل کر کام کرے گی۔

ایجنسی کا مقصد موثرپراسکیوشن  کے ذریعے حریت پسندوں کو دہشت گرد قراردے کر انہیں سخت سزائیں دلوانا ہے ۔ واضح رہے کہ وہ '' ایس آئی اے '' کے قیام کی خبر پر تبصرہ کررہی تھیں ۔