وزیراعظم نے وزرا کو مذہبی جماعت مخالف بیان بازی سے روک دیا

Prime Minister of Pakistan
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر اعظم عمران خان کی وزرا سے متحد ہونے کی اپیل۔۔ مذہبی جماعت سے متعلق بیانات دینے سے روک دیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی، معاشی اور امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت اور کالعدم جماعت کے درمیان معاہدے پر گفتگو ہوئی جبکہ وزیر اعظم نے کالعدم جماعت سے متعلق وزرا کو بیانات دینے سے روک دیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمن غیر ذمہ دارانہ بیانات سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اس لیے مذہبی معاملات اور حساس ایشوز پر آئندہ بیانات میں احتیاط برتی جائے۔ اعظم سواتی اور فواد چودھری کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے معاملہ پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر اعظم نے آئندہ پیشی پر تمام وزرا کو اعظم سواتی کے ساتھ الیکشن کمیشن جانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا مشکل وقت میں سب متحد ہوکر سامنے آئیں، وزرا اتحاد کا مظاہرہ کریں کیونکہ اتحاد میں طاقت ہے اور دلیری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ریفارمز لانا آسان نہیں ہے، مشکلات آتی ہیں جس کا مل کر سامنا کریں گے۔