ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اسلام آباد میں ریسکیو 1122 سروس شروع کرنے کا فیصلہ

Rescue service
کیپشن: 1122
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں ریسکیو 1122 سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، اسی ماہ سروس کا آغاز کیا جائے گا۔

 اسلام آباد میں پنجاب کی طرز پر ریسکیو 1122 کا آغاز کیا جارہا ہے، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 میں فائر سروس، ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی سروسز شامل ہوں گی.شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 سروس میں ابتدائی طور پر 20 گاڑیاں جبکہ دوسرے مرحلے میں گاڑیوں کی تعداد کو بڑھا کر 40 کیا جائے گا. 

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہائی رایز عمارتیں بننے سے ایمرجنسی سروسز پر مزید بوجھ آئے گا۔فائر سروس اور دیگر ایمرجنسی سروسز کو اپ گریڈ کرنے کی فوری ضرورت ہے۔دارالحکومت اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر بنایا جارہا ہے۔

وزیر داخلہ نے دورے کے دوران آگ بجھانے اور ایمرجنسی ہینڈلنگ اور مشقوں کا معائنہ بھی کیا۔