ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ؛مالکان کیلئے پریشان کن خبر

Punjab Education Foundation
کیپشن: Schools
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا سکولوں کیساتھ از سر نو معاہدات کرنے کا فیصلہ، معاہدے کی نئی دستاویزات پر دستخط نہ کرنیوالے سکولوں کی رجسٹریشن بھی منسوخ کر دی جائے گی۔

 پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے تمام پارٹنر پرائیویٹ سکولوں کیساتھ معاہدات کی تجدید کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں معاہدے کی نئی دستاویزات مرتب کی گئی ہیں۔ پیف لاہور سمیت پنجاب کے ساڑھے سات ہزار سکولوں کیساتھ ازسرنو معاہدے کرے گی۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کو معاہدات کی نئی دستاویزات ارسال کر دی ہیں۔نیو سکول پروگرام، فاؤنڈیشن اسسٹیڈ سکولز، ایجوکیشن واؤچر سکیم کے تحت رجسٹرڈ سکولوں کیساتھ نئے معاہدات ہوں گے۔

پیف نے نئے معاہدے کی دستاویزات پر سکول مالکان کو دستخط کرنے کے بعد جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ معاہدات کی کاپیاں وصول ہونے کے بعد، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پارٹنر سکولوں کے سربراہان کیساتھ کنونشن کا انعقاد کرے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer