گھر بنانا خواب بن گیا، سریا کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

Iron Rates Increased in Lahore
کیپشن: Iron Rates Increased
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: مہنگائی کا ایک اور طوفان، پی ٹی آئی کے دور میں اپنے گھر کا خواب مشکل ہوگیا، سریا 7 ہزار روپے فی ٹن مہنگا کر دیا گیا، مہنگائی نے عام آدمی کیلئے مکان بنانا مشکل کردیا۔ 

پٹرول کی قیمتیں بڑھتے ہی سریے کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، شہر کی مارکیٹس میں سریے کی قیمت میں 7 ہزار روپے فی ٹن تک اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد مارکیٹ میں لوکل سریہ ایک لاکھ ستر ہزار روپے فی ٹن جبکہ برانڈڈ سریے کی قیمت ایک لاکھ نوے ہزار روپے فی ٹن پر پہنچ گئی ہے۔

صدر مصری شاہ زون تھری حاجی عبدالحمید کا کہنا ہے کہ سریے کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران 17 ہزار روپےاور ایک سال کے دوران 70 ہزار روپے فی ٹن تک اضافہ ہوا ہے،حکومت ٹیکسسز میں کمی کرکے قیمتوں میں کمی لاسکتی ہے۔
مزدوروں کا کہنا ہے کہ سریہ مہنگا ہونے سے عام آدمی کیلئے گھر بنانا مشکل ہوگیا ہے، ایک کمرے پر سوا لاکھ روپے کا لینٹر پڑ جاتا تھا جو اب اڑھائی لاکھ روپے میں بھی مشکل سے ڈلتا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سریے کی قیمت میں اضافےسے تعمیراتی شعبہ سے منسلک بزنس مین اور بلڈرز پریشان نظر آتے ہیں، سریے کی قیمتوں میں کمی کیلئے حکومت کو ٹیکسسز میں کمی کے ساتھ مثبت حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer