ڈپٹی کمشنر لاہور نے شہریوں کی بڑی مشکل آسان کر دی

ڈپٹی کمشنر لاہور نے شہریوں کی بڑی مشکل آسان کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد حسین)  ڈپٹی کمشنر لاہور مدثرریاض ملک نے شہریوں کے ریونیو اور تجاوزات سمیت عوامی مسائل کے حوالے سے عوامی کچہری لگا دی، ڈی سی لاہور کہتے ہیں عوام کے اراضی، تجاوزات اور دیگر مسائل کو فوری حل کرنے کےلیے ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری لگے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور کے دروازے سائلین کے لیے کھل گئے، ڈی سی آفس سمیت پانچوں تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا،جس میں ریکارڈ کی درستگی، فرد کا اجراء، ڈومیسائل، انتقال کا اندراج، انکم سرٹیفکیٹ اور دیگر متفرق درخواستوں کے کیسز سنے گئے۔ ڈی سی لاہورنے عوامی کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنےاور موقع پرمتعلقہ حکام کواحکامات جاری کیے۔
ڈی سی لاہورنے کہا کہ ابھی تک 60 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جن میں ریونیو، ڈومیسائل، ہیلتھ اور ایجوکیشن کے مسائل تھے ان کے ازالہ کی فوری ہدایات بھی جاری کردیں۔ ڈی سی لاہور نےکہاکہ تجاوزات کےخاتمےکے مستقل حل کےلیےایم سی ایل کیساتھ ملکرحکمت عملی تیارکررہےہیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مہرعبدالروف نے کہا کہ سائلین کی داد رسی کےلیے کچہری لگائی اور بیشتر درخواستوں کو فوری طور پر حل کیاگیا، سائلین کاکہناتھاکہ اراضی سے متعلق مسائل کے لیے عوامی کچہری کا انعقاد خوش آئند ہے، عوامی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد کاٹھیا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری اور شہرکے تمام موضع جات کے پٹواریوں کو ریکارڈ سمیت حاضررکھاگیا۔
شہریوں نے ریونیوعوامی خدمت کچہری کے انعقاد کوخوش آئند توقرار دیا تاہم ایسی کچہری کے ہفتہ وار انعقاد کامطالبہ کردیا  تا کہ مسائل فوری حل ہوسکیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer