ایک اور خاتون ٹیچر کا کورونا مثبت آگیا

ایک اور خاتون ٹیچر کا کورونا مثبت آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نیپئر روڈ کی پرائمری سکول ٹیچر طیبہ ارم کورونا کا شکار، سکول انتظامیہ نے طیبہ ارم کو چھٹی پر بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے ایک اور سرکاری سکول میں خاتون ٹیچر کا کورونا مثبت آگیا ہے۔  گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نیپئر روڈ کی ٹیچر طیبہ ارم کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد سکول انتظامیہ نے طیبہ ارم کو چھٹی پر بھیج دیا ہے۔

طیبہ ارم کا کورونا ٹیسٹ 24 اکتوبر کو کیا گیا تھا۔ محکمہ صحت نے طیبہ ارم کی رپورٹ 31 اکتوبر کو جاری کی۔ محکمہ صحت نے ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو مریضہ کے علاج کرانے کیلئے ہدایت بھی جاری کردی ہے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 116 نئے مریض سامنے آئے ہیں، تاہم کوئی موت نہیں ہوئی۔ پنجاب بھر میں 283 نئے مریض اور 3 اموات کی تصدیق کی گئی۔ 

لاہور میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 52 ہزار 403 اور 925 اموات ہوچکی ہیں۔ پنجاب بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ 4 ہزار 554 اور اموات 2 ہزار 365 ہوگئی ہیں۔ صوبے بھر میں کورونا سے متاثرہ 97 ہزار 471 مریض اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔ 

واضح رہے کریسنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول شادمان کی پرنسپل صوبیہ لودھی کا کورونا کے باعث انتقال ہوا تھا، سکول انتظامیہ کے مطابق مرحومہ ڈیڑھ ماہ سے کورونا کے مرض میں مبتلا تھیں۔