(سٹی42)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ومیزبان نادیہ خان نے بتایا کہ ان کو اس وقت بہت خوشی ہوتی ہے جب میرا بیٹاکوئی ایسا بات کرے کہ میں کھل اٹھوں، سوشل میڈیا پر وائرل تصویر بھی شیئر کی۔
پاکستان کی مقبول اور کامیاب میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے اپنے چھوٹے بیٹے کیان کو اپنا شہزادہ قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نادیہ خان نے اپنے چھوٹے بیٹے کیان کے ہمراہ کچھ نئی تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں اُنہوں نے کیان کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے جبکہ ایک تصویر میں و ہ محبت بھری نگاہوں سے اپنے بیٹے کی طرف دیکھ رہی ہیں۔
نادیہ خان نےانسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ایک ماں اُس وقت بہت زیادہ خوش ہوتی ہے جب اُس کے گھر میں ایک ایسا بچہ موجود ہو جو اُس سے بے انتہا محبت کرے اور ہر دن اپنی ماں کے چہرے پر مسکراہٹ لائے۔
اداکارہ نادیہ خان نے اپنے بیٹے سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ کیان میرے شہزادے ماما آپ سے بہت پیار کرتی ہیں۔ تصویر کے کیپشن کےآخر میں اُنہوں نے مداحوں سے کہا کہ تصویریں دیکھنے کے بعد ماشاءاللّہ لازمی بولیں۔
واضح رہے نادیہ خان کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔