ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پارلیمنٹ میں کورونا وائرس گھس گیا

پارلیمنٹ میں کورونا وائرس گھس گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ملک میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھنے لگے،پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور 2 ماہ سے زائد عرصے کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4 فیصد سے زائد ہوچکی ہے،ایک بار پھر لاک ڈائون کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔

کورونا کی دوسری لہر سے پارلیمنٹ ہاﺅس کے ملازمین بھی وبا کا شکار ہونے لگے، سینیٹ کے20سے زائد ملازمین میں کورونا کی تشخیص ہو گئی ، سینیٹ سیکرٹریٹ نے مہمانوں اورسٹاف کے داخلے پر پابندی عائد کرنے پرغورشروع کردیا۔

 
نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے وارجاری ہیں اور ہر روز کورونا کیسز اور اموات کاسلسلہ جاری ہے، سینیٹ حکام کا کہناہے کہ سینیٹ کے20سے زائد ملازمین میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے،حکام کاکہنا ہے کہ سینیٹ سیکرٹریٹ نے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس پرپابندی عائدکرنے پرغورشروع کردیاہے جبکہ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے مہمانوں اورسٹاف کے داخلے پربھی پابندی عائد کرنے پرغورکیا جا رہا ہے، سینیٹ حکام کاکہنا ہے کہ اجلاس اورمہمانوں کی آمدپرپابندی کاحتمی فیصلہ چیئرمین سینیٹ کریں گے۔

یاد رہے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں، یہ 2 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک ہیں۔

 
پوری دنیا میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4کروڑ65لاکھ 57تک پہنچ گئی ہے، امریکہ 92لاکھ5ہزار570مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 82لاکھ 29ہزار313 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 55لاکھ45ہزار705مصدقہ کیسز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
 
روس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 16 لاکھ 24 ہزار648 اور فرانس میں 14لاکھ 58ہزار999 جبکہ سپین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 11لاکھ 85ہزار678 تک پہنچ گئی ہے۔

ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 11لاکھ 73ہزار533 اور کولمبیا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 10لاکھ 82ہزار767 جبکہ برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد10لاکھ38ہزار54 تک پہنچ گئی ہے۔چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد91ہزار955ہوگئی ہے۔


 
 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer