سکول سربراہان پر ایک اور بڑی مشکل آن پڑی

سکول سربراہان پر ایک اور بڑی مشکل آن پڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہورکے1122 پبلک سکولوں میں شماری کا کام تاحال مکمل نہ ہوسکا، ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے89 سکولوں کو شماری کا کام مکمل نہ کرنے پر نوٹسسز جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق سکول شماری کا کام 31 اکتوبر تک مکمل کیا جانا تھا، ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 89 سکولوں کو شماری کا کام مکمل نہ کرنے پر نوٹسسز جاری کردیئے، ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق متعدد بار سکول سربراہان کو ہدایت جاری کرنے کے باوجود متعلقہ 89 سکولوں نے شماری فارم جمع نہیں کرایا ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹی نے عدم دلچسپی پر 89 سکولوں کے سربراہان کو انکوائری کے لئےطلب کرلیا ہے،ڈی ای او سکینڈری لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ متعلقہ سکول سربراہان کےخلاف کارروائی سے قبل انکی ذاتی شنوائی کی جائے گی،غیر تسلی بخش جواب دینے پر متعلقہ سربراہان کو معطل کردیا جائے گا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ سکول انفارمیشن سسٹم پر لوڈ بڑھ جانے سےشماری کا کام تاحال مکمل نہ ہوسکا،لاہور کے صرف 60 فیصد سکول مقررہ وقت تک ڈیٹا آپ لوڈ کرسکے۔1122 میں سے ساڑھے پانچ سو سکولزکی جانب سے ڈیٹا آپ لوڈ کیا گیا،صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں سے ایک بھی ضلع مقررہ وقت تک مکمل ڈیٹا آپ لوڈ نہ کرسکا،مقررہ وقت پر ڈسٹرکٹ ساہیوال نے 83 فیصد ڈیٹا آپ لوڈ کیا۔

واضح رہے کہ لاہورسمیت پنجاب کےمختلف سرکاری سکولوں میں حاضری کےبعد اساتذہ کا ذاتی کاموں کے لئےسکولوں سے غائب ہونے کے معاملہ پرڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نےایم ایزکی رپورٹ کا نوٹس لیا تھا،جس کے بعدایجوکیشن اتھارٹی نے سکول کے اوقات کار میں اساتذہ کےبغیر اجازت باہر جانے پر پابندی عائد کردی تھی۔خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ٹیچرز کےخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer