شہباز شریف پر کڑا وقت ، اہلیہ بھی اشتہاری قرار

شہباز شریف پر کڑا وقت ، اہلیہ بھی اشتہاری قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق : منی لانڈرنگ ریفرنس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی،احتساب عدالت نے نصرت شہباز کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی اور اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کرنے کاحکم دیدیا۔

 احتساب عدالت لاہور میں نصرت شہباز کی حاضری معافی کی درخواست پر سماعت ہوئی ،احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے نصرت شہبازشریف کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے نصرت شہباز کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی ، عدالت نے نصرت شہبازکو اشتہاری دینے کیلئے کارروائی کرنے کاحکم دیدیا۔

خیال رہے احتساب عدالت نے شہبازشریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم کیلئے 11 نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی، شہباز شریف اورحمزہ شہبازکو احتساب عدالت میں پیش کیاگیا، شہباز شریف  اورحمزہ شہبازکوالگ الگ بکتربند گاڑی میں عدالت لایاگیا،عدالت نے جیل ٹرائل سے متعلق ڈی جی نیب سے جواب طلب کررکھا ہے،دوران سماعت رش کی وجہ عدالت برہم ہو گئی ،فاضل جج نے کہاکہ عدالت میں آج آپ نے پھر اتنا رش کردیا،میں نے کہاتھا کہ ایک حد تک افراد آنے دیں،ایسے تو کیس کی سماعت نہیں ہو سکے گی ۔
 
شہبازشریف اورحمزہ شہبازکو وعدہ معاف 265 سی کے بیان کی کاپیاں مہیاکردی گئیں،شہباز شریف اور دیگر ملزمان کو وعدہ معاف گواہان کے بیانات وصول کروادیئے گئے، شہبازشریف نے کہاکہ مجھے اپنے وکیل سے مشورے کےلئے مختصر سا وقت دیں، شہباز شریف نے اپنے وکیل سے مشاورت کے بعد دستخط اور انگوٹھا لگا دیا،عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگرملزمان کوفرد جرم کیلئے 11 نومبر کو طلب کرلیا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer