ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک اور ن لیگی رہنما نیب کے شکنجے میں آگیا

ایک اور ن لیگی رہنما نیب کے شکنجے میں آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ :ایک اور ن لیگی رہنما نیب کے شکنجے میں آگیا ۔

اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزامات پر نیب لاہور نےسابق وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی کے والد کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔


نیب ذرائع کے مطابق سابق ایم این اے و مئیر فیصل آباد شیر علی پر اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزامات ہیں۔ ذرائع کے مطابق چوہدری شیر علی نے من پسند افراد کو سرکاری زمین مبینہ لیز پر دینے کے الزامات ہیں۔پنجاب حکومت کے 8 سو کنال سے زائد اراضی نجی افراد کو لیز پر دی گئی۔حاصل کی گئی اراضی پر ٹیکسٹائل مل بنائی گئی جو بعد ازاں بند ہوگئی۔سرکاری اراضی من پسند افراد اور اختیارات سے تجاوز کے باعث خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔

خیال رہے احتساب عدالت نے شہبازشریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم کیلئے 11 نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی، شہباز شریف اورحمزہ شہبازکو احتساب عدالت میں پیش کیاگیا، شہباز شریف  اورحمزہ شہبازکوالگ الگ بکتربند گاڑی میں عدالت لایاگیا،عدالت نے جیل ٹرائل سے متعلق ڈی جی نیب سے جواب طلب کررکھا ہے،دوران سماعت رش کی وجہ عدالت برہم ہو گئی ،فاضل جج نے کہاکہ عدالت میں آج آپ نے پھر اتنا رش کردیا،میں نے کہاتھا کہ ایک حد تک افراد آنے دیں،ایسے تو کیس کی سماعت نہیں ہو سکے گی ۔


شہبازشریف اورحمزہ شہبازکو وعدہ معاف 265 سی کے بیان کی کاپیاں مہیاکردی گئیں،شہباز شریف اور دیگر ملزمان کو وعدہ معاف گواہان کے بیانات وصول کروادیئے گئے، شہبازشریف نے کہاکہ مجھے اپنے وکیل سے مشورے کےلئے مختصر سا وقت دیں، شہباز شریف نے اپنے وکیل سے مشاورت کے بعد دستخط اور انگوٹھا لگا دیا،عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگرملزمان کوفرد جرم کیلئے 11 نومبر کو طلب کرلیا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer