(شاہین عتیق) مریم نواز چچا میاں شہبازشریف سے ملنے احتساب عدالت پہنچیں، حمزہ شہباز سے بھی ملیں، مریم نواز نے شہباز شریف کو تمام سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نےاحتساب عدالت شہباز شریف اورحمزہ سے ملاقات کی،شہباز شریف نے مریم نواز کو سر پر ہاتھ رکھ کر پیار دیا، مریم نواز نے شہبازشریف سے خیریت دریافت کی اورسیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔
صحافی نے سوال کیا کہ بکتر بند گاڑیوں میں تو دہشت گردوں کو لایا جاتا ہے ؟ مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جمہوری قیادت سے خوفزدہ ہے اس لئے شہبازشریف کو بکتر بند گاڑی میں لایا گیا، مریم نواز نے شہباز اور حمزہ سے دس منٹ سے ملاقات کی، دوران ملاقات مریم نواز نے گلگت بلتستان الیکشن کے حوالے سے بھی رائے لی۔ ملاقات کےدوران مریم اورنگزیب،احسن اقبال،شائستہ پرویزاوردیگر ایم پی اے موجود تھے۔
بعدا زاں مریم نواز شریف نے عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو معیار حکومت سیٹ کر رہی ہے انھیں بھگتنا پڑے گا اگلا سال الیکشن کا سال ہے، صحافی کے سوال پر جواب دیا کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ الیکشن جیتے گی؟ مریم نواز کا کہناتھا کہ جو لوگ ش لیگ ن لیگ م لیگ کی باتیں کرتے تھے اُن کو پیغام مل گیا ہے کہ ہم اکٹھے ہیں۔
مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ کم ظرف لوگ30 سال سے یہ والی باتیں کر رہے ہیں۔یہ خاندان اکٹھا ہے اور اکٹھا رہے گا۔انہوں شہباز شریف کوبکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر مذمت بھی کی۔