لاہور کی 46 ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے کا فیصلہ

لاہور کی 46 ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)میٹروپولیٹن کارپوریشن کو بیوٹی فکیشن آف لاہور منصوبے کے تحت ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کا خیال آہی گیا، کمشنر لاہور ذوالفقار احمد گھمن کی منظوری کے بعد 20 کروڑ کی لاگت سے 46 ترقیاتی سکیموں کی تکمیل ہوسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق بیوٹی فکیشن آف لاہور پروجیکٹ کے تحت 46 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ کمشنر لاہور ذوالفقار احمد گھمن نے 20 کروڑ کی سکیموں کو مکمل کرنے کا ٹاسک چیف کارپوریشن آفیسر شوکت علی کو سونپ دیا۔چیف میٹروپولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر نے 20 کروڑ لاگت سے شہر کی 46 ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز طلب کرلیے۔

ٹینڈرز نیلامی کے لئے 5، 10، 18اور 21 نومبر کو اوپن ٹینڈرنگ ہوگی۔ 5 نومبر کو 5 کروڑ کی مد میں اڈا چھبیل واہگہ،جمشید ٹاون ،مہر فیاض کالونی فتح گڑھ ،گلبہار کالونی کے ٹینڈرز کھولے جائیں گے۔ جی او آر فائیو ، بڑیاں والا چوک قبرستان ،چٹھہ پارک اوربیدیاں روڈکے ٹینڈرز اوپن ہو گے۔

سکیموں میں یونین کونسل 270,جوڈیشل کمپلیکس ،بیسٹ ویسٹرن لنک روڈ کے ٹینڈرز شامل ہیں۔ چاہ میراں روڈ، حضوری شاہ دربار روڈ اور گھوڑے شاہ روڈ کی سکیمیں، واہگہ زون میں مین شریف پورہ روڈ، اشفاق چوک سے خواجہ احمد حسان روڈ ، لنک روڈ ستوکتلہ سادھوکی کے ٹینڈرز، سمن آباد زون میں نواب پورہ روڈ، توحید پارک روڈ ،گورنمنٹ کالج فار ویمن ٹاون شپ روڈ اور ڈیرہ صاحب بھٹی روڈ کے ٹینڈرز، مغلپورہ روڈ باجالائن، بادامی باغ پھاٹک اوربارہ دری روڈ کے ٹینڈرز شامل ہیں۔

واضح رہے کہ  پنجاب حکومت کے میونسپل سروسز پروگرام پر عمل درآمد میں لاہور کی بدترین کارکردگی، ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے میں پنجاب بھر میں لاہور کی 36 ویں پوزیشن ہے، صوبہ بھر کی 23 ارب 19 کروڑ 7ہزار 365 سکیمیں منظوری کے باوجود مکمل نہ ہوسکیں جبکہ لاہور ایک ارب 94 کروڑ کی 251 ترقیاتی سکیمیں سرخ فیتے کی نذر ہوگئیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer