ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) مانگا منڈی میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں شمشیر عرف شمی نامی ملزم ہلاک ہو گیا ۔ملزم کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت شمیر عرف شمی کے نام سے ہوئی۔ایس پی صدر حفیظ الرحمان کے مطابق ملزم ڈکیتی،راہزنی اور اقدام قتل کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ایس پی صدر حفیظ الرحمٰن اور اے ایس پی رائے ونڈ رضا تنویر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو پکڑنے کےلئے ریڈ کیا جس دوران ملزم نے گرفتاری کی بجائے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، دوران فائرنگ ملزم شمشیر عرف شمی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

ایس پی صدر حفیظ الرحمٰن کے مطابق شمشیر عرف شمی قتل، اقدام قتل، ڈکیتی و راہزنی اور اغواء برائے تاوان سمیت دیگر 25 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی جبکہ اسکے دو ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer