ای چالاننگ کی ادائیگیوں کو بہتر بنانے کیلئے سیف سٹی کا احسن اقدام

ای چالاننگ کی ادائیگیوں کو بہتر بنانے کیلئے سیف سٹی کا احسن اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( علی ساہی ) ای چالاننگ کی ادائیگیاں بہتر بنانے کا فیصلہ، ایڈریسز نہ ہونے کی وجہ سے کروڑوں روپے کی ادائیگیاں التوا کا شکار، سیف سٹی نے بینکوں یا لیزنگ کمپنیوں کے ذریعے گاڑیاں خریدنے والوں کے مکمل ایڈریس مانگ لیے۔

بینک یا لیزنگ کمپنی سے لیز کرانے والے گاڑی مالکان کی موجیں ختم، سیف سٹی اتھارٹی نے ایکسائز سے تمام لیز ہونے والی گاڑیوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں جبکہ بینکوں اور لیزنگ کمپنیوں کو گاڑیوں کے مالکان کا مکمل ایڈریس دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان ہونے والی 20 فیصد سے زائد گاڑیوں کے مالکان کے ایڈریسز موجود نہیں ہیں، جوکہ بینکوں اور لیزنگ کمپنیوں کے نام ہیں، جسکی وجہ سے ایک گاڑی کے کئی کئی چالان ہیں لیکن گاڑی مالکان تک نہ پہنچنے کی وجہ سے ادائیگی نہیں ہورہی۔

سیف سٹی حکام کا کہنا ہےکہ اگر ایڈریسز فراہم نہ کیے گئے تو گاڑیاں بند کردی جائیں گی اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے جلد متعلقہ اداروں سےمیٹنگ کی جائے گی تاکہ ای چالاننگ کو زیادہ موثر بنایا جاسکے۔