(سعدیہ خان) لاہور میں بادلوں کا راج، موسم خوشگوار ہونے سے لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 250 سے کم ہو کر 189 پر پہنچ گیا، محکمہ ماحولیات نے صورتحال کو تسلی بخش قرار دے دیا۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق گزشتہ ہفتے کی نسبت ائیر کوالٹی انڈیکس 250 سے کم ہو کر189 پر پہنچ گیا، جس سےا ئیر کوالٹی انڈیکس کی موجودہ صورتحال بہتر ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا۔
ماہرین صحت کے مطابق سموگ آنکھوں میں جلن، پھیپھڑوں، کان، ناک اور سانس کی نالی کو متاثر کر سکتی ہے، کمسن بچوں اور دمہ کے مریضوں کو سموگ زیادہ متاثر کرتی ہے، جبکہ تفریح گاہوں اور پارکس میں سیرکرنیوالوں کو بھی سموگ متاثر کر سکتی ہے، لاہور میں بڑھتی ہوئی آلودگی کو بر وقت کنٹرول نہ کیا گیا تو آئندہ کچھ برسوں میں صورتحال مزید تشویشناک ہوسکتی ہے۔