عبدالعلیم خان کی سوسائٹی متاثرین نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

عبدالعلیم خان کی سوسائٹی متاثرین نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور ذوالفقار: سابق صوبائی وزیرعبدالعلیم خان کی سوسائٹی اور نیب میں زیر التوا انکوائری کیخلاف متاثرین نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں درخواست شہری عثمان کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں پی ٹی آئی کے رہنماعلیم خان، ڈی جی نیب لاہورسلیم شہزاد اور انوسٹی گیشن آفیسر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ علیم خان کی سوسائٹی میں 2018 میں پلاٹ خریدے تاہم ابھی تک قبضہ نہیں ملا، پلاٹوں کی تمام قسطیں جمع کرا جا چکی ہیں، نیب کوتمام ریکارڈ بھی فراہم کیا تاہم نیب لاہورکیجانب سے انکوائری التوا کا شکار ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ علیم خان نےجھانسہ دے کر جعلی نقشہ جات اورایل ڈی اے سے منظوری کے بغیر پلاٹ فروخت کیے، ابتک سوسائٹی کیجانب سے ہزاروں افراد سے1 ارب تک کا فراڈ کیا جا چکا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ڈی جی نیب لاہور کو متاثرین کے پلاٹس سوسائٹی سےدلوانے کا حکم اورعلیم خان سمیت دیگر کیخلاف زیرالتوا انکوائری سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرے۔

Shazia Bashir

Content Writer