’’ہم نئے پاکستان کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں‘‘

’’ہم نئے پاکستان کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دنیا کی طرح ہماری ترجیح جنگ نہیں ہے، ہم نئے پاکستان کے حصول کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، جنگ مسائل کا حل نہیں، باہمی تعاون و امن سے ہی معاملات حل ہوتے ہیں۔      

الحمرا ہال میں انٹرنیشنل سٹوڈنٹ ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ معاشرے میں مساوات کو فروغ دے کر گھٹن کو کم کیا جا سکتا ہے، پی ٹی آئی حکومت طبقاتی فرق کو مٹانے کے لیے کوشاں ہے. چاہتے ہیں کہ تعلیم و صحت سمیت بنیادی سہولیات سب کو یکساں مہیا کر سکیں۔

  انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو پانی اور توانائی کی ضرورت ہے جس کے لیے کام کرنا ہو گا، دنیا میں امن قائم نہ ہونے کی اہم وجہ حسد ہے جو انسانوں اور دیگر ممالک کے درمیان موجود ہے اور یہی حسد بھارت کی جانب سے پاکستان کے لیے پایا جاتا ہے۔  وزیراعظم عمران خان پہلےدن سے ہی بھارت کو یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے مسائل ایک جیسے ہیں جن کو جنگ مسلط کیے بغیر باہمی تعاون سے حل کیا جا سکتا ہے،  صدر مملکت کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں جب آپ لوگ پاکستان سے باہر جاتے ہیں تو پاکستان کے سفیر ہوتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آپ کو باہر جا کر امن کی بات کرنی چاہیے، معاشرے میں خواتین کو برابری کے حقوق دینا ہوں گے تاکہ وہ معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

                    

Shazia Bashir

Content Writer