ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اندھے قتل کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

 اندھے قتل کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) رواں سال کے دس ماہ میں پچیس افراد کو نامعلوم افراد نے قتل کیا، اندھے قتل کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن سب سے آگے، دوسری جانب شہر میں نامعلوم افراد کی لاشیں ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

نامعلوم افراد کی جانب سے شہریوں کو قتل کرنے کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے دس ماہ میں پچیس افراد قتل کیے گئے ہیں۔ سب سے زیادہ اندھے قتل سٹی ڈویژن میں ہوئے جن کی تعداد چھ ہے۔ کینٹ اور سول لائن ڈویژن میں پانچ پانچ افراد کو نامعلوم افراد نے قتل کیا۔ اسی طرح صدر اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں چار چار افراد جبکہ ماڈل ٹاؤن میں ایک شخص کو نامعلوم افراد نے قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک چار کیسز ایسے ہیں جن کو عدم پتہ قرار دے کر ان کی کیس فائل بند کر دی گئی ہیں جبکہ باقی اکیس کیسز کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان تک پہنچ جایا جائے گا۔

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں سے نامعلوم افراد کی لاشیں ملنے کے بھی واقعات رپورٹ ہوئے جنہیں نشئی قرار دے کر پولیس نے روایتی کارروائیاں کی۔