احتجاج اور ٹریفک جام کے باعث نظام تعلیم بری طرح متاثر

  احتجاج اور ٹریفک جام کے باعث نظام تعلیم بری طرح متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: احتجاج اور ٹریفک جام کے باعث تعلیمی ادارے دوسرے روز بھی بند، لاہوربورڈ، اوپن یونیورسٹی اور پنجاب یونیورسٹی نے جمعہ اور ہفتہ کو ہونے والے پیپرز ملتوی کردیئے۔

لاہور نے انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحان کمپیوٹرسائنس اور سوشیالوجی کا پیپر ملتوی کردیا، پنجاب یونیورسٹی نے سمسٹرسسٹم کےتحت ہونے والے پیپرز ملتوی کیے، اوپن یونیورسٹی کے تحت میٹرک کا جمعہ اور ہفتہ کو ہونے والا پیپر ملتوی کردیا گیا، سکول بند ہونے سے بچوں کی سہ ماہی امتحانات کی تیاری متاثر ہورہی ہے۔

 والدین کا کہنا ہے کہ مظاہرین کو چاہیئے کہ وہ تعلیمی نظام پر اثر انداز نہ ہوں، طلباء کا کہنا ہے کہ حکومت ٹھوس حکمت عملی سے مظاہرین سے مذاکرات کرے اور  ملک میں درپیش مسائل کا جلد از جلد حل نکالا جائے۔

ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ نظام اسی طرح چلتا رہا تو بچوں کا مستقبل بری طرح اثر انداز ہوگا۔