ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کا غیر قانونی دکانیں مسمار کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا غیر قانونی دکانیں مسمار کرنے کا حکم
کیپشن: City42 - Lahore High Court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذوالفقار)لاہور ہائیکورٹ  نے تحصیل بھیرہ ضلع سرگودھا میں میانی قبرستان کی  2  کنال اراضی پر قائم دکانیں مسمار کر کے رپورٹ پیش کرنےکا حکم دےدیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس علی اکبر قریشی نے رائو شفیق کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے عارف گوندل ایڈووکیٹ نےموقف اختیار کیا کہ تحصیل بھیرہ میں میانی قبرستان کی2 کنال اراضی پر غیر قانونی دکانیں تعمیر کی گئی ہیں۔قانون کے مطابق سرکاری اراضی پر دکانیں قائم نہیں کی جا سکتیں۔میانی قبرستان کی اراضی پربا اثر افراد نے قبضہ کیا ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ عبدالمجید نے سابق ایم این اے ندیم افضل چن کی مدد سے یہاں دکانیں قائم کی ہوئی ہیں۔

وکیل نے استدعا کی کہ عدالت قبرستان کی اراضی پر قائم دکانیں مسمار کرنے کا حکم دے۔

Sughra Afzal

Content Writer