ڈارک ویب ؛منشیات کا دھندہ کرنیوالے 300 ملزم گرفتار، 13 ارب روپیہ،850 کلو منشیات ضبط

Monopoly Market، Dark web, dark web drugs traders, Europol, dubbed SpecTor, DisrupTor mission, EU law enforcement agency, ecstasy, LCD, Catherine De Bolle, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یورپ، امریکہ اور جنوبی امریکہ کے کئی ممالک میں ڈارک ویب مونوپولی مارکیٹ کے ذریعہ منشیات کا دھندہ کرنے والے  گروہوں کے خلاف تاریخ کے سب سے بڑے آپریشن میں اب تک 300 سے زیادہ افراد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔

انگلینڈ میں 55 مجرائم پیشہ دھر لئے گئے،   امریکہ سے 153، جرمنی سے 52، ہالینڈ سے 10، آسٹریا سے 9، فرانس سے 5، سوئٹزر لینڈ سے 2، برازیل اور پولینڈ سے 1،1 ملزم پکڑے گئے۔ملزموں سے منشیات کی کمائی کے 43 ملین یورو ( 13 ارب 51 کروڑ روپے کے برابر) برٓمد ہوئے جبکہ 850 کلو گرام منشیات پکڑی گئیں جن میں دس کلو گرام ایل اس ڈی، ایکسٹیسی اور 43 کلو گرام ایم ڈی ایم اے گولیاں شامل ہیں۔ آپریشن ہنوز جاری ہے جبکہ ڈارک ویب مونوپولی چلانے والے جرائم پیشہ اپنا نیٹ ورک بند کر گئے ہیں۔

یورپی یونین کی بین الاقوامی پولیس  ڈارک ویب مارکیٹ مونوپولی کے خلاف حالیہ آپریشن کو  "Dubbed SpecTor"  کا نام دیا گیا اور اسے یوروپول کی  تاریخ کا سب سے کامیاب آپریشن قرار دیا جا رہا ہے۔اس کارروائی میں امریکا اور یورپ سمیت 9 ممالک کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔  2020 کے" ڈسرپٹر مشن" (DisrupTor mission) کے نتیجہ میں 179 جرائم پیشہ گرفتار ہوئے تھے۔

یوروپول کے حکام نے بتایا کہ گرفتار مشتبہ افراد ڈارک ویب پر منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث  ہیں۔اس وقت قانون نافذ کرنے والے گرفتار ہو چکے افراد سے ان اور سے پکڑے جانے والے کمپیوٹروں سے مزید تحقیقات کر کے مزید گرفتاریاں کر رہے ہیں۔ 

یوروپول کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین ڈی بولی نے بتایا کہ یہ آپریشن منشیات فروشوں کے لئے پیغام ہے کہ انٹرنیشنل لا انفورسمنٹ کے پاس ان کو شناخت کر کے ان تک پہنچنے اور  پکڑنے کی طاقت اور وسائل موجود ہیں۔

اب یورو پول کے تفتیش کار پکڑے جانے والے افراد  تک پکڑے جانے والے منشیات فروشوں سے تفتیش ک کر کے مونوپولی میں موجود اکاونٹس کے پیچھے چھپے مجرموں تک پہنچنے کی کوشش کر  رہے ہیں۔سکائی نیوز کے مطابق  جونہی تفتیش کار اب تک پکڑے گئے وینڈرز سے کثیر مقداروں میں خرداری کرنے والوں کی فہرستوں تک پہنچیں گے، دنیا بھر میں مزید ہزاروں منشیات فروش بھی پکڑے جانےکا امکان روشن ہو جائے گا۔

دریں اثنا واشنگٹن میں امریکہ کے اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے یوروپول اور امریکی قانون نافذ کرنے  والے اداروں کے تعاون سے ہونے والے اس آپریشن کی تفصیلات صحافیوں کو بتانے کے لئے جسٹس ڈیپارٹمنٹ میں خصوصی بریفنگ سے خطاب کیا۔ انہوں نے بھی اس آپریشن کو  منشیات فروشوں کے خلاف بین الاقوامی تعاون کی تاریخی کارمیابی قرار  دیا۔