ویب ڈیسک : سونا اور چاندی کی قیمت نئی بلند ترین سطح قائم ہو گئی ، عالمی مارکیٹ میں سونا 1990 ڈالر فی اونس پر برقرار ،ایک تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا اور نئی قیمت 1990 امریکی ڈالر کی سطح پر برقرار ہے۔عالمی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 221000 روپے ہو گئی ہے۔
اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قدر 189472 روپے ہو گئی ہے۔دوسری طرف فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ قیمتیں بالترتیب 130 روپے اور 111.45 روپے کے اضافے کے بعد 2730 روپے اور 2340.53 روپے ہو گئی ہے۔