سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری 

 سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری 
کیپشن: Supreme Court of Pakistan, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

امانت گشکوری: سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال نے سپریم کورٹ میں 15 جون سے 11 ستمبر تک موسم گرما کی تعطیلات کی منظوری دے دی، رجسٹرار سپریم کورٹ نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات 15 جون سے شروع ہونگی۔موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 11 ستمبر سے عدالت کھلے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات کا اطلاق پرنسپل سیٹ اسلام آباد اور صوبائی برانچ رجسٹریوں پر بھی ہوگا، تعطیلات کے دوران فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت جاری رہے گی۔

 نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ 3 سال میں چھٹیوں کے دوران اہم نوعیت کے مقدمات بھی زیر سماعت رہے ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer