بسام سلطان : ڈیجیٹل مردم شماری مکمل،ری چیکنگ کا عمل جاری ۔دوہزار سترہ کے مقابلے میں لاہورکےگھرانوں کی تعداد میں نو اعشاریہ چار چھے فیصد اضافہ ریکارڈہوا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق 2017 کے مقابلے میں لاہورکےگھرانوں کی تعداد میں 9.46فیصد اضافہ ہوا ہے، کل 8068 بلاکس سے 19 لاکھ 15 ہزار 538 گھرانوں کی گنتی کا عمل 100 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے۔تمام تحصیلوں میں 630 سپروائزرز نے متعلقہ اے سیز کی نگرانی میں اہداف مکمل کیے۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے ہدایات دی ہیں کہ مردم شماری کے اضافی دنوں میں ری چیکنگ کی جائے، ہر فرد، ہر گھرانہ شمار کیا جائے۔