ویب ڈیسک: گنگو بائی کاٹھیاواڑی کی اسٹار عالیہ بھٹ نے میٹ گالا میں پہلا ہی جلوہ دکھا کر بھرا میلہ لوٹ لیا۔
ALIA BHATTT IS SERVING???? #MetGala #AliaBhatt pic.twitter.com/cpox8FwBTC
— Toheed (@toheedx_) May 1, 2023
نیویارک کے میوزیم آف آرٹ کے سالانہ میٹ گالا میں ان کے سو ہزار موتیوں والےپرنسس بال گاون نے گالا میں شریک دنیا کی ممتاز فیشن سلیبریٹیز، فیشن ناقدین اور امریکی شائقین کو متوجہ کیا وہاں بھارت اور پاکستان میں بھی ان کو از حد سراہا گیا۔اس میٹ گالا کو فیشن کی دنیا میں سال کی سب سے بڑی تقریب کا درجہ حاصل ہے اور اسے فیشن ناقدین خاص طور سے ڈسکس کرتے ہیں۔
میٹ گالا میں جہاں ہالی ووڈ اور دنیا کی ممتاز اداکارائیں اورر ماڈلز شریک ہوئیں وہاں بھارت سے پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ کے ساتھ ایشا امبانی اورر نتاشا پونا والا کو شرکت کا موقع ملا تھا۔
View this post on Instagram
عالیہ نے سفید رنگ کو ترجیح دی جبکہ پریانکا نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا۔ تاہم پریانکا کے لباس کو جسم کی غیر ضروری برہنگی کے سبب بھارت اور پاکستان میں بعض مداح ناپسندیدگی کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔ اس کے برعکس عالیہ بھٹ کی شاندار انٹری کو ہر طرف سے سراہا جا رہا ہے۔
گالا میں جب عالیہ ریمپ پر آئیں تو امریکی شائقین انہیں نام لے کر پکارتے نظر آئے، یہ مغرب میں کسی فیشن شو میں داد دینے کا ایک نورم ہے۔
Met Gala 2023: Alia Bhatt made a smashing debut wearing a white pearl gown by Prabal Gurung. Watch video#metgala2023 #aliabhatt #entertainment #trending pic.twitter.com/eUJxPX1bNc
— News18 (@CNNnews18) May 2, 2023
بھارت کے میڈیا ہاوس عالیہ کی نیویارک میٹ گالا میں ریمپ پر آمد پر خصوصی تبصرے شائع اور نشر کر رہے ہیں۔ ان پر ایک خوبصورت ریویو اداکارہ کترینہ کیف نے کیا جسے ایک بڑے اخبار نے شائع کیا ہے۔سوشل میڈیا میں مداحوں نے میٹ گالا میں عالیہ بھٹ کی آمد کو مشرقی شہزادی کی آمد جیسا قرار دیا، کسی نے انہیں معصومیت کا پیکر اور قرار دیا اور کسی نے پری سے تشبیہ دی۔
منگل کے روز نیویارک کے میوزیم آف آرٹ میں ہونے والے سالانہ میٹ گالا کا اس سال کا تھیم مشہور جرمن فیشن ڈیزائنر آنجہانی کارل لیگرفیلڈ کے ڈیزائن کردہ ملبوسات تھے۔ ساٹھ سال تک فیشن انڈسٹری کے لئے کام کرنے والے جرمن تخلیقی ڈیزائنر کارل لیگر فیلڈ نے اپنے طویل کیرئیر میں دنیا کے بہترین فیشن ہاوسز کے ساتھ کام کیا۔ وہ 1983 میں فرانس کے فیشن ہاوس شینل کے ساتھ وابستہ ہوئے اور طویل عررصہ وہاں کام کیا۔ ان کے تیار کردہ ملبوسات نے فیشن کو نئے رجحانات دیئے اور انڈسٹری پر گہرے اثرات مرتب کئے۔ کارل لیگرفیلڈ کے پسندیدہ رنگوں میں کالا اور سفید سر فہرست تھے۔ غالبا؍؍ اسی لئے بھارت سے گالا میں جانے والی دونوں اداکاراوں نے سفید اوع سیاہ رنگوں کے لباسوں کا انتخاب کیا۔