ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں جمعیت علماء اسلام کے اعتراض پر پاکستان تحریک انصاف نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق  عوامی نیشنل پارٹی( اے این پی) کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی شرکت کے تنازع پر جے یوآئی کا اے این پی کے ساتھ رابطہ ہوا، جس میں پی ٹی آئی کو دعوت دینے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔

جے یو آئی کے اعتراض کے بعد پی ٹی آئی نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔مولانا عطاء الرحمان کی قیادت میں جے یوآئی وفد نے اے این پی کے میاں افتخار حسین سے ملاقات کی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنماء اسد قیصر نے اے این پی کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اے این پی کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کی تھی لیکن اب ہم نہیں جائیں گے، مجھے قیادت نے منع کردیا ہے کہ اے این پی کی اے پی سی میں نہیں جانا۔

تاہم جے یوآئی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اے پی سی میں شرکت کے انکار کے بعد جے یو آئی اے پی سی میں شرکت کرے گی۔سیکرٹری جنرل اے این پی میاں افتخارکا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمیں اے پی سی میں نہ آنے سے متعلق ابھی تک آگاہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ اے این پی نے شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کے ذریعے پی ٹی آئی کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی تھی۔