پاکستان کیخلاف بھارت کا ایک اور پراپیگنڈا بے نقاب

پاکستان کیخلاف بھارت کا ایک اور پراپیگنڈا بے نقاب
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان مخالف بھارتی سوشل میڈیا کا ایک اور پراپیگنڈا بے نقاب ہوگیا ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رات کے وقت ایک ہائی وے پر چلتے ٹرک سے زندہ بکرے نیچے سڑک پر پھینکے جارہے ہیں۔بھارتی سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو یہ بتا کر شیئر کیا جارہا ہے کہ یہ کراچی کی سپر ہائی وے ہے لیکن نجی ٹی وی نے فیکٹ چیک کے پاکستان مخالف اس پراپیگنڈا کو بھی بے نقاب کردیا ہے۔

گوگل ریوریس امیج سمیت دیگر فیکٹ چیک ٹولزکی مدد سے جب اس ویڈیو کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تو یہ واضح ہوگیا کہ یہ سڑک پاکستان کی نہیں بلکہ بھارت کی ہی ہے۔

 ہائی وے پر لگے بورڈ پر انگریزی میں اورنگ آباد لکھا نظر آرہا ہے جبکہ ٹرک کے پیچھے چلنے والی ایک سوک گاڑی کی نمبر پلیٹ مہاراشٹرا کا نمبر درج ہے۔

 سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں پاکستان پر یہ طنز کیا گیا ہے کہ یہاں لوگ بھوک اور افلاس کی وجہ سے چوری کے نت نئے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں۔بدقسمتی سے کئی پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھی کسی تحقیق کے بغیر ہی اس ویڈیو کو شیئر اوراس پر کمنٹس کرنے میں لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارتی کی مودی حکومت اور خفیہ ایجنسیاں ایک منظم پلاننگ کے تحت بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کو پاکستان مخالف پراپیگنڈا کے لیے استعمال کررہی ہے۔

گزشتہ روز بھی فیکٹ چیک کے ذریعے تالا لگی ایک قبر کا پراپیگنڈا بے نقاب کیا گیا تھا۔