غریبوں کی سواری پہنچ سے باہر، تیسری دفعہ موٹرسائیکلوں کی قیمتیں بڑھاد ی گئیں

honda cb motor bike
کیپشن: honda cb motor bike
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 حبیب خان : غریبوں کی سواری پھر ہوئی پہنچ سے باہر۔ اٹلس ہونڈا نے  ایک سال میں تیسری  دفعہ  موٹرسائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ۔ 

 رپورٹ کے مطابق ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت 3 ہزار روپے کے اضافہ  کے بعد   99900 سے بڑھ کر 102900 روپے کی ہوگئی ہونڈا سی جی 125 کی قیمت 4 ہزار کا اضافہ ہوگیا۔سی جی 125 ایک لاکھ انسٹھ ہزار پانچ سو سے بڑھ کر 163500 کی ہوگئی۔ اسی طرح ہنڈاسی بی 150 کی قیمت 8 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا اور اب سی بی 150 دو لاکھ 99 ہزار نو سو روپے کی ہوگئی۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے کردیا گیا۔

 کمپنی کا موقف ہے کہ ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے موٹر سائیکل کی قیمتیں اور پارٹس بھی مہنگے ہوگئے۔اور مجبوری کے عالمی میں قیمتیں بڑھائی ہیں جبکہ ڈالر  کی قیمت میں اضافے نے غریب آدمی سے سواری کی سہولت بھی چھین لی گئی ہے ڈالر نے صرف موٹر سائیکل ہی نہیں انکے پارٹس بھی مہنگے کردیئے ہیں۔