واپڈا نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی 

wapda towers
کیپشن: wapda towers
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ۔ واپڈا نے عید کے تینوں دن ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کئے جانے کی خوشخبری سنادی ۔

 پاور ڈویژن کے ذرائع کے  مطابق اس وقت بجلی کی مجموعی طلب 20 ہزار میگاواٹ جبکہ رسد بھی 20 ہزار میگاواٹ ہے۔ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں کی جار ہی ہے۔

پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کی تعطیلات کے باعث بجلی کی طلب میں 5 ہزار میگاواٹ کمی آئی ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے وعدے کے مطابق یکم مئی سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی شروع کر دی گئی ہے، اتوار کے روز صبح 5 بجے سے ملک میں لوڈ شیڈنگ صفر کر دی گئی ہے۔