صوبہ خیبر پختونخوا میں آج عیدالفطر منائی جارہی ہے

eid in KPK
کیپشن: eid in KPK
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : صوبہ خیبرپختونخوا میں عیدالفطر آج منائی جارہی ہے، پشاور کے عیدگاہ گراؤنڈ میں عیدالفطر کی نماز ادا کردی گئی۔

 چیف خطیب مولانا طیب قریشی نے عید کی نماز پڑھائی، ملک اور قوم کی سلامتی کیلئے دعائیں مانگی گئیں، عید اجتماعات کیلئے فول پروف سیکیورٹی اقدامات کئے گئے ۔اوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بھی گورنر ہاؤس پشاور کی مسجد میں  عیدالفطر کی نماز  ادا کی ۔صوبائی کابینہ اراکین شوکت یوسفزئی اور عارف آحمدزئی کے علاوہ چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد بنگش، کمشنر پشاور ریاض محسود اور دیگر سرکاری حکام نے بھی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواکے ہمراہ نماز عید ادا کی۔

اس موقع پرملک کی سلامتی اور خوشحالی، قومی یکجہتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کلئےہ خصوصی دعائیں کی گئیں۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نمازیوں میں گھل مل گئے اور عید کی مبارکباد وصول کی۔

لکی مروت میں بھی  عیدالفطر کے نماز ادا کر دی گئی۔لک عید گاہوں اور مساجد کے ساتھ ساتھ کھلے میدانوں میں بھی عید اجتماعات ہوئے۔ علمائے کرام اور عالم دین نے مساوات اور رواداری پر بیان کئے۔ اسی طرح ہنگو میں  بھی آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منا ئی گئی ہنگ تاہم اہل تشیع  حضرات کل بروز منگل مرکزی حکومت کے ساتھ عید منائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری نے لنڈی کو تل دربار عالیہ قادریہ پیروخیل میں عیدالفطر کی نماز ادا  کی ۔سابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری نے عیدالفطر کے نماز ادا کرنے کے بعد علاقے کے عوام  میں  گھل مل گئے . باجوڑ میں عیدالفطر آج منائی جارہی ہےباجوڑ میں مختلف مقامات پر عید کی نماز ادا کردی گئی۔