ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رشوت لے کر دکانیں کھلوانے والے اہلکاروں کی شامت آگئی

رشوت لے کر دکانیں کھلوانے والے اہلکاروں کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) ایس پی کینٹ نے لاک ڈاؤن کے دوران رشوت لے کر دکانیں کھلوانے والے 4 اہلکاروں کو معطل کرکے حوالات میں بند کر دیا.

ایس پی کینٹ فرقان بلال کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے غازی روڈ پر چار اہلکاروں کی طرف سے دکانیں کھولنے کے لیے رشوت کا مطالبہ کیا جا رہا تھا. ایس پی کینٹ فرقان بلال نے نوٹس لیتے ہوے چاروں اہلکاروں کو معطل کر کے حوالات میں بند کرا دیا.

چاروں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے. ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کرپشن کرنے والے اہلکار کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں. کسی بھی پولیس اہلکار کو غیر قانونی کام اور کرپشن کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی.

دوسری جانب ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پانے والے تھانیداروں کے وفد نے سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید سے ملاقات کی اور محکمانہ ترقی کا عمل تیز کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

محکمانہ ترقی پانے والے اے ایس آئیز کے وفد نے سی سی پی او لاہور سے ملاقات کی. اس موقع پر سی سی پی او لاہور کو ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس ائی پروموٹ ہونے والے افسران نے پھول پیش کئے، اس موقع پر موقع پر ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک، ڈی ایس پی احمد سلیم بٹ بھی موجود، اے ایس آئیز کے وفد نے سی سی پی او لاہور سے پروموشن پر اظہار تشکر کیا۔

ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی پروموٹ ہونے والے افسران کا کہنا تھا کہ  محکمانہ ترقی کے مراحل میں روکاٹیں دور کرنے پر لاہور پولیس آپ کی مشکور ہے، ترقیوں کا عمل تیز ہونے سے محکمے میں مزید بہتری آئی گی. سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے ترقی پانے والوں کو مبارک باد دی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer