ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کے مریضوں کو گھروں میں ہی قرنطینہ کرنے کی تجویز

 کورونا کے مریضوں کو گھروں میں ہی قرنطینہ کرنے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری) کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے کورونا کے مریضوں کو گھروں پر ہی آئسولیشن میں رکھنے کی تجویز دے دی ، گروپ کے مطابق ایسے مریض جو شدید علیل نہیں مناسب جگہ میسر ہونے پر گھر میں آئسولیشن اختیار کر سکتے ہیں، ایڈوائزری گروپ کی سفارشات پر حتمی فیصلہ حکومت کرے گی ۔
تفصیلات کے مطابق کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کا اجلاس پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز کی سربراہی میں منعقد ہوا ، اجلاس میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر اہم فیصلے کیے گئے ، ایڈوائزری گروپ نے سفارشات پیش کیں کہ معمولی علامات والے کنفرم مریضوں کو گھروں میں ہی آئسولیٹ کیا جائے اور ہسپتالوں میں صرف ایسے مریض داخل کئے جائیں جو شدید علامات کے حامل ہوں ۔

اجلاس میں ایڈوائزری گروپ کا کہنا تھا  کہ معمولی علامات والے مریضوں کو ہسپتالوں میں شفٹ نہیں کرنا چاہئے، اس وقت پنجاب کے ہسپتالوں کے آئسولیشن وارڈز میں داخل 70 فیصد مریضوں میں معمولی علامات پائی جاتی ہیں، ایڈوائزری گروپ کا کہنا ہے کہ ہر مریض کو ہسپتال میں داخل کرتے رہے تو جگہ کم پڑ جائے گی، اس لئے صرف تشویشناک حالت والے مریضوں کو ہی ہسپتال میں داخل کیا جائے  تاہم ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کی سفارشات پرہوم آئسولیشن کی پالیسی کی حتمی منظوری حکومت دے گی ۔

خیال رہے کہ عالمی وبا  کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 2 لاکھ 34 ہزار سے  زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ 33 لاکھ 9 ہزار 49 افراد متاثر ہوگئے ہیں. پاکستان میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 18ہزار، 235 ہے۔جبکہ گزشتہ 24 گہنٹوں کے دوران 32نئی ہلاکتوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 417ہو گئی۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 6ہزار، 854مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ سندھ میں آج مزید 4کرونا مریض انتقال کرگئے، 427نئے کیس آنے سے مریضوں کی تعداد بھی 7ہزار، 102تک پہنچ گئی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer