سٹی42:ملک بھرمیں کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے. سکھر،لودھراں، رحیم یار خان، فیصل آباد سمیت کئی شہروں سے مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو چلےگئے۔
کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنےلگی ،اسی لئے تو کہتےہیں کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے. فیصل آباد میں گورنمنٹ جنرل اسپتال غلام محمد آباد سے کرونا کے نو مریض صحت یاب ہونے پر ڈاکٹر نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے انہیں گلدستے دے کر گھروں کو روانہ کردیا ہے.
لودھراں میں کورونا وائرس کے مزید 72 مریض صحت یاب ہوگئے اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 83 ہوگئی. ادھرٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع میں کرونا کے چھ کنفرم کیسز میں چار مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے، دو مریض تاحال زیر علاج ہیں ،ایبٹ آباد کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں کرونا وائرس کو بارہ افراد نے شکست دے دی ، صحت یاب ہونے والے افراد نے ہسپتال کے ڈاکٹرز دیگر سٹاف کو خراج تحسین کیا.
رحیم یارخان میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، کورونا وائرس کا شکار 34 افراد مزید صحت مند ہوگئے، صحت مند ہونے والوں کی تعداد 82 ہوگئی، ادھر سکھر میں تفتان بارڈر سے منتقل کئے گئے 58افراد کی کرونارپورٹ منفی آنے پر گھروں کو جانے کی اجازت مل گئی.
خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 2 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ 33 لاکھ 9 ہزار 49 افراد متاثر ہوگئے ہیں. پاکستان میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 18ہزار، 235 ہے۔جبکہ گزشتہ 24 گہنٹوں کے دوران 32نئی ہلاکتوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 417ہو گئی۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 6ہزار، 854مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ سندھ میں آج مزید 4کرونا مریض انتقال کرگئے، 427نئے کیس آنے سے مریضوں کی تعداد بھی 7ہزار، 102تک پہنچ گئی ہے۔