ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایل ایل بی کرنیوالے طلباء کیلئے اہم خبر

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایل ایل بی کرنیوالے طلباء کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کے لئے امتحان میں تبدیلی کی گئی جس کے مطابق پانچ سالہ ایل ایل بی کورس میں سال اول کی تین کتابوں انگلش ، پولیٹکل سائنس اور سوشیالوجی کا امتحان پرانے سیلیبس کے مطابق لینے کا فیصلہ کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پانچ سالہ کورس کے تحت ایل ایل بی کرنے والے سال اول کے طلبا و طالبات انگلش ، پولیٹکل سائنس اور سوشیالوجی کا امتحان پرانے سلیبس کے مطابق ہی دیں گے۔وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کی زیرصدارت اکیڈمک کونسل کے ہونے والے اجلاس میں ایل ایل بی سال اول کے طلبہ کا امتحان پرانے سیلبس کے تحت لینے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پراہیویٹ لاء کالجز کے نمائیندوں کی تجویز پر ایل ایل بی پارٹ ون کا پرانا سلیبس بحال رکھا گیا ہے ۔وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پرنسپل ہنجاب یونیورسٹی لاء کالج ڈاکٹر شازیہ قریشی سمیت پرایویٹ لاء کالجز کے نمائندوں سمیت دیگر نے شرکت کی تھی ۔ ذرائع کے مطابق ایل ایل بی سال اول کا امتحان پرانے سلیبس کے مطابق لینے کا حتمی فیصلہ کرلیاگیا ہے تاہم ابھی یہ طے نہیں کیا جاسکا کہ امتحان آن لائن ہوگا یا پرانے طریقہ کار کے تحت تحریری امتحان لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ  ایل ایل بی پانچ سالہ پروگرام کی آن لائن کلاسز اور امتحان کے سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی میں اجلاس ہوا تھا جس میں ایل ایل بی کا امتحان آن لائن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں الحاق شدہ کالجز کے نمائندگان کی تجویز پر موجودہ صورتحال میں طلباء و طالبات کا تعلیمی سال بچانے کے لئے متعدد فیصلے کئے گئے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے ایل ایل بی کی آن لائن کلاسز کے انعقاد کے لئے ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس میں کرونا وائرس اور موجودہ صورتحال میں نصاب مکمل کرنے کے سلسلے میں درپیش مشکلات کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال کے لئے ایل ایل بی پانچ سالہ پروگرام کے پہلے سال میں پچھلی پریکٹس کی طرح پرانانصاب اپنایا جائے گا اور متعلقہ فورمز سے منظوری لینے کے بعد ایل ایل بی کے پہلے سال کا آن لائن امتحان لیا جائے گا۔ امتحان کا پیٹرن اور امتحانی پرچے کا نمونہ جلد ہی پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دئیے جائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer