ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسٹمز میں اکھاڑ پچھاڑ، 20 انسپکٹرز اور اپریزنگ آفیسرز کے تقرروتبادلے

کسٹمز میں اکھاڑ پچھاڑ، 20 انسپکٹرز اور اپریزنگ آفیسرز کے تقرروتبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کسٹمز میں اکھاڑ پچھاڑ، کلکٹر کسٹمز احمد رؤف نے 20 انسپکٹرز اور اپریزنگ آفیسرز کے تقرروتبادلے کردیئے، انسپکٹر خالد بٹ کو آئی اینڈ پی برانچ، عارف میو اور منصور الہی کو اینٹی سمگلنگ میں تعینات کردیا گیا۔     

تفصیلات کے مطابق کلکٹر کسٹمز احمد رؤف نے بیس افسروں کے تقرروتبادلے کردیئے ہیں، اپریزنگ آفیسر محمد فرخ خان کو جی پی او، ارشد نذیر کو واہگہ سے تبدیل کرکے اے ایف یو تعینات کردیا گیا ہے۔ انسپکٹر کسٹمز طارق بیگ کا کسٹمز اینٹی سمگلنگ سے ایئرپورٹ ٹریفک، انسپکٹر منیر نیازی کا اینٹی سمگلنگ سے اے ایف یو،انتخاب عالم کا ایئرپورٹ ٹریفک تبادلہ کردیا گیا ہے۔ انسپکٹر عابد اسماعیل چشتی کا اینٹی سمگلنگ سے جی پی او بابر اقبال رانا کا اے ایف یو ٹریفک، انسپکٹر انجم شیراز کا واہگہ سے اینٹی سمگلنگ تبادلہ کردیا گیا ہے۔

انسپکٹر کسٹمز خالد بٹ کا واہگہ سے آئی اینڈ پی برانچ، انسپکٹر اعجاز احمد کا اینٹی سمگلنگ سے ایئرپورٹ ٹریفک،غلام سرور مہدی کا ایڈمن برانچ سے جنرل برانچ تبادلہ کردیا گیا ہے، انسپکٹر کسٹمز عارف میوء کا اے ایف یو سے اینٹی سمگلنگ، انسپکٹر آئی اینڈ پی ذوالفقار علی کا اے ایف یو ٹریفک، انسپکٹر کسٹمز منصور الہی کا اے ایف یو سے اینٹی سمگلنگ، عبدالوحید واہلہ کا اے ایف یو سے جی پی او تبادلہ کردیا گیا ہے۔

انسپکٹر کسٹمز ایس ایم اشفاق ہمدانی کا سٹیٹ ویئرہاؤس سے ریلوے اسٹیشن ٹی ٹین، انسپکٹر کسٹمز محمد سلیم شاہد کا جی پی او سے اینٹی سمگلنگ، اشفاق احمد کا اینٹی سمگلنگ سے ایئرپورٹ، ناصرمحمود کا جی پی او سے اے ایف یو، وقاص علی کا ایئرپورٹ سے اینٹی سمگلنگ تبادلہ کردیا گیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer