( ملک اشرف ) ہائیکورٹ کا نیب کے ہائی پروفائل کیسز کی سماعت کرنے والا بنچ تحلیل ہوگیا۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی نیا بنچ تشکیل، جسٹس سردار احمد نعیم بھی بنچ کا حصہ ہونگے۔ نیا بنچ 6 مئی سے نیب کیسز کی سماعت شروع کرے گا۔
جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں نیب کیسز کی سماعت کرنے والا بنچ تحلیل ہوگیا ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں بننے والے دو رکنی بنچ میں جسٹس سردار احمد نعیم بھی شامل ہونگے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد نیا بنچ چھ مئی سے حمزہ شہباز، خواجہ برادران، علیم خان سمیت دیگر نیب کیسز کی سماعت کرے گا۔
جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے رمضان المبارک کے دوران روالپنڈی بنچ جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس پر چیف جسٹس نے نیب کیسز کے لیے نیا دو رکنی بنچ تشکیل دیدیا۔