ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری افسران کے تقرر و تبادلوں کا سلسلہ تھم نہ سکا

سرکاری افسران کے تقرر و تبادلوں کا سلسلہ تھم نہ سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قیصر کھوکھر ) سرکاری افسران کے تقرر و تبادلوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، حکومت پنجاب نے گریڈ 21 کے افسر محمد الیاس کو سیکرٹری سروسز محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کردیا ہے۔

حکومت پنجاب نے محمد عبداللہ خان سنبل سے سیکرٹری سروسز کا اضافی چارج واپس لے لیا ہے۔ سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ مدثر ریاض ملک کا تبادلہ کرکے ڈی جی انڈسٹریز تعینات کردیا گیا ہے جبکہ مدثر ریاض ملک نے سپیشل سیکرٹری داخلہ کا چارج چھوڑ دیا ہے۔ مدثر ریاض ملک کو اپنے سے جونیئر کے اوپر سپیشل سیکرٹری لگانے پر ہٹایا گیا۔

محکمہ داخلہ میں ایڈیشنل سیکرٹری عدنان ارشد اولکھ اور ایڈیشنل سیکرٹری پولیس محکمہ داخلہ خاور کمال مدثر ریاض ملک سے سنیارٹی میں سینئر ہیں جس کی بنا پر مدثر ریاض ملک کا تعیناتی کے اگلے روز ہی دوبارہ تبادلہ کر دیا گیا ہے۔