ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کے حق میں فیصلہ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کے حق میں فیصلہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا حکومتی منصوبوں کا  افتتاح کرنے کا اقدام قانونی قرار دیدیا۔

 لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے منصوبوں کے افتتاح کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی،دوران سماعت جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ جہانگیر ترین کا سرکاری منصوبوں کا افتتاح کرنا قانونی ہے، کسی پرائیویٹ شخص کے ذاتی فعل میں کیسے دخل دے سکتے ہیں، غیرضروری درخواستیں پہلی پیشی پر ہی خارج ہونی چاہئیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آرٹیکل 199 کے تحت جہانگیر ترین کو حکومتی منصوبوں کے افتتاح سے نہیں روکا جا سکتا۔

واضح رہے کہ 15 جنوری2017  کو  سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئےقرار دیا تھا کہ جہانگیر ترین صادق اور امین نہیں رہے، اس لئے انہیں تاحیات نا اہل قرار دے دیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer