سٹی42: جہانگیر ترین پنجاب کی سیاست میں بھی سرگرم، جہانگیر ترین سے چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور، انجنیئر یاسر گیلانی اور منظور وٹو کی ملاقاتیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئیر رہنما جہانگیر ترین نےپارٹی کیلئےیاسرگیلانی کی خدمات کو سراہا اورمزیدفعال طریقےسےاپناکردار اداکرنےکی ضرورت پرزوردیا، دونوں رہنماوں کےدرمیان موجودہ سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
فارمرز چیف منسٹر فورم کےکنوئنیراورسابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظوروٹونے بھی جہانگیر ترین سےملاقات کی، ملاقات میں سیاسی امورسمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔