سٹی42: شہر میں برائلر کی رسد میں مزید بہتری کے باعث زندہ مرغی دو روپے جبکہ مرغی کا گوشت تین روپے فی کلو سستا ہو گیا۔ گزشتہ دو روز میں مرغی کا گوشت بارہ روپے فی کلو سستا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کے ساتھ ہی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، زندہ مرغی دو روپے کمی کے بعد ایک سو اٹہتر روپے جبکہ مرغی کا گوشت تین روپے کمی کے بعد دو سو اٹھاون روپے فی کلو ہو گیا۔ گزشتہ دو روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں بارہ روپے فی کلو کی کمی ریکارڈ کی گئی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی کی جائے تاکہ ماہ رمضان میں عام شہری مرغی کا گوشت کھا سکیں۔