میٹروپولیٹن کارپوریشن پانچ محکموں پر مشتمل ہے: میئرلاہور

میٹروپولیٹن کارپوریشن پانچ محکموں پر مشتمل ہے: میئرلاہور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد: میئرلاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید سے صدر پنجاب اسمبلی پریس گیلری خواجہ نصیراحمد اور سینیئر صحافی ارشد انصاری کی قیادت صحافتی تنظیموں کے نمائندوں نے ملاقات کی، ڈپٹی مئیرسمن آباد زون میاں محمدطارق کی شرکت، میئرلاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے فنکشنز سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

ٹاؤن ہال میں میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید سے صدر پنجاب اسمبلی پریس گیلری خواجہ نصیر اورسابق صسرپریس کلب ارشد انصاری کی قیادت صحافتی تنظیموں کے نمائندوں نےملاقات کی۔ ارشدانصاری اور خواجہ نصیراحمد نے سینیئر صحافیوں کا تعارف کرایا۔ خواجہ نصیر احمد نےلاہور پریس کلب، ایمرا، پنجاب یونین آف جرنلسٹ اورپنجاب اسمبلی پریس گیلری کے کردار سے میئرلاہور کو آگاہ کیا۔ میئرلاہور کا کہنا تھا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن پانچ محکموں پر مشتمل ہے۔ انفراسٹرکچر ریگولیشن، پلاننگ، سروسز اور فنانس ڈیپارٹمنٹ ایم سی ایل کا حصہ ہیں۔

اس خبرکو ضرور پڑھیں: میئر لاہور کے رمضان بازاروں کیلئے اہم اقدامات، چار رکنی کمیٹی تشکیل

انہوں نے کہا کہ صحافت اور سیاست ایک دوسرے کے ساتھ کے بغیر آگے نہیں چل سکتی تاہم میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے لیکن ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ اس موقع پر صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹ نعیم حنیف، سیکریٹری پی یو جے فیصل درانی، صدر ایمرا شوکت علی، جنرل سیکرٹری چودھری علی اقبال، عابد خان، عمر اسلم، منور بٹ، ذوالفقار علی مہتو، افضال طالب، عباس نقوی، سمعیہ اعجاز، رانا خالد قمر ،قمرالزمان بھٹی، شہزاد ملک، سعید لودھی سمیت دیگر موجود تھے۔