ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماہنامہ "انسپکشن ٹیم" کے صحافیوں کیلئے اعزازی تقریب کا اہتمام

ماہنامہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:ماہنامہ "انسپکشن ٹیم" میگزین کے دس سال مکمل ہونے پر صحافیوں کے اعزازمیں تقریب کا انعقاد کیا گیا،ایس ایس پی ایڈمن نے چیف رپورٹرکواعزازی شیلڈ اورنقدانعام سے نوازا۔

ماہنامہ "انسپکشن ٹیم" کے صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام، سی سی پی او لاہور کی جانب سے کیا گیا، سینئرصحافی سہیل وڑائچ، شاہدقادراور ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر نے خصوصی شرکت کی، جبکہ چیف ایڈیٹر"انسپکشن ٹیم"طارق ضیاء، چیف رپورٹر کامران ابرار، ڈاکٹرجاوید اور مرتضیٰ صدیقی بھی موجد تھے، پولیس سےمتعلق میگزین کے 10 سال مکمل ہونے پر ٹیم کو ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم نے شیلڈز دیں اور ان کی کارکردگی کو سراہا، انکا کہنا تھا کہ میگزین کی ٹیم نے پولیس کیلئے بہترین کام کیا۔

ایس ایس پی راناایازسلیم نے سینئرصحافی سہیل وڑائچ سمیت دیگرصحافیوں کو سی سی پی او کےمختلف حصوں کا دورہ کرایا، ویلفیئرآئی سمیت دیگرپراجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔